محکمہ خوراک کوہاٹ اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی نگرانی میں عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کیلئے پشاور چوک میں 8ٹرک آٹا تقسیم

جمعرات 16 جنوری 2020 20:18

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2020ء) صوبائی وزیر خوراک خیبر پختونخواہ الحاج قلندرلودھی کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی سرپرستیDFCمحکمہ خوراک کوہاٹ جمشید خان اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرپیر وسیم شاہ کی نگرانی میں عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لئے پشاور چوک میں 8ٹرک آٹا تقسیم کئے گئے آٹا خریدنے والی کوہاٹ کے عوام کی بڑی تعداد پہنچ گئی اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرپیر وسیم شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جن کا بنیادی مقصد کو سستے داموں پراشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانا ہے وزیر خوراک خیبر پختونخواہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ خوراک کوہاٹ میں عوام کو سستی اور معیاری آٹا فراہم کرنے کے لئے فلورملز کو ہزاروں بوریاںیومیہ مارکیٹ میں مہیا کر نے کا پابند بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ہے جبکہ مقررہ ریٹ پر فروخت نہ کر نے والے فلورملز اور دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے ضلع کوہاٹ میں مصنوعی بحران کو برداشت نہیں کی جائی گی اور ہر فلور مل مقررہ کوٹے کے تحت سپلائی کے پابند ہے آخر میں انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ضلع کوہاٹ میں آٹا کا کوئی بحران نہیں اور مارکیٹ میں سستا آٹا ضلعی انتظامیہ کی مقررہ کردہ پوانٹس پر دستیاب ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں