ضرورت مند اور مسکین لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا محکمہ زکوة و عشر کی ترجیحات ہیں‘چیئرمین زکوة و عشرکمیٹی ضلع کوہاٹ

جمعرات 16 جنوری 2020 20:18

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2020ء) ضرورت مند اور مسکین لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا محکمہ زکوة و عشر کی ترجیحات ہیں۔لوگوں کی مختلف ضروریات ِ زندگی کے اخراجات میں مدد کرنا مقاصد میں شامل ہیں۔مستحق لوگوں کو مالی امداد فراہم کر رہے ہیں جس سے معاشرے میں غربت میں کمی لانا ہے۔زکوة کی تقسیم میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جا سکتاجس پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے میرٹ اور شفافیت پریقین رکھتے ہیںضرورت مندوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے نظام آسان بنایا جارہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارچیئرمین زکوة و عشرکمیٹی ضلع کوہاٹ نعیم اللہ بنگش نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا مشن ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور عوام کی مشکلات کو دور کیا جائے گااس سلسلے میں ملک بھر میںفلاحی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ ضلعی سطح پرپرانی زکوة و عشرکمیٹی تحلیل کر دی گئی ہے جبکہ نئی کمیٹی تشکیل دے کر منظوری کے لئے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کو سمری بھجوا دی گئی ہے جس کا جلد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا جبکہ مقامی سطح پرضلع کوہاٹ میں کل 177لوکل زکوة کمیٹیاں قائم ہیں۔

(جاری ہے)

جس میں درہ آدم خیل کے 14کمیٹیاں بھی شامل ہیںجس میں کمیٹی چئیرمین مقامی اور میرٹ کی بنیادوں پر لئے جاتے ہیں جبکہ ضلعی چیئرمین کی سربراہی میں زکوة کی ادائیگی میں کڑی نگرانی کرتے ہوئے ہر قسم کے معاملات کو شفاف طریقہ کا ر کے مطابق چلایا جاتا ہے۔لوکل زکوة کمیٹیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اٹھائے جا ترہے ہیںاس سلسلے میں مقامی زکوة کمیٹیوں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ رکھی گئی ہے تاکہ ان کو درست ہدایات بتائی جا سکے اور ان کے لئے ریکارڈکی درستگی رکھنے کے لئے مختلف تربیتوں کا آغاز بھی عمل میں لایا جا ئے گا انھوںنے بتایا کہ ضلع کوہاٹ میں ہمارے دفتر کے زیر انتظام رضاکارانہ طور پر 177مقامی کمیٹیاں ہیں ۔

ہر 10کمیٹیوں پر ہمارے دفتر سے ایک فیلڈ آفیسر ہوتا ہے جو ان کی نگرانی کرتا ہے۔اگر کوئی اعلی حکام وزیر اعظم یا وزیر اعلی کو زکوة کے لئے درخواست دیں تو وہ بھی ایک معین کردہ طریقہ کار کے تحت ضلعی دفتر کے ذریعے مقامی چیئرمین کو جاتی ہے جو اس شخص کی مزید تصدیق کرنے کے بعد اس زکوة کا مستحق ٹھراتی ہے اور اسی وجہ سے لوکل زکوة کمیٹی کے چیئرمین کا انتہائی اہم کردار ہوتا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر صورت میں غریبوںکے اعتماد پر پورا اتروں گااور کسی بھی شکایت اور مددکیلئے میرے دفترکے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں