کوہاٹ شہر بھر کی سڑکوں پر لگے غیر قانونی کیٹ آئیز کو ختم کیا جائے‘ ڈرائیوروں اور مالکان کامطالبہ

جمعہ 24 جنوری 2020 00:14

کوھاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کوھاٹ شہر کی عوام پر رحم کریں شہر بھر کی سڑکوں پر لگے غیر قانونی کیٹ آئیز کو ختم کیا جائے ان بلیڈ نما کیٹ آئیز کی وجہ سے گاڑیوں کے رم اور ٹائیرز برباد ونے لگے ان خیالات کا اظہار کوھاٹ شہر خصوصاً کے ڈی اے روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مالکان نے مقامی میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں سڑک کے درمیان یہ کیٹ آئیز نہیں ہوتے بلکہ روڈ کے سائیڈز پر لگے ہوتے ہیں مگر کوھاٹ شائد پاکستان کا واحد شہر ہے جہاں تمام سڑکوں پر جگہ جگہ یہ نوکیلے اور خطرناک کیٹ آئیز لگے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے کئی حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں جبکہ ان کیٹ آئیز کی وجہ سے گاڑیوں کے رم اور ٹائر بھی آئے روز خراب ہوتے ہیں شہریوں نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کیٹ آئیز کو ہٹا کر ان کی جگہ سپیڈ کم کرنے کا کوئی متبادلہ حل ڈھونڈیں تاکہ عوام کو ذہنی کوفت سے نجات میسر ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں