سی این بی اے نے پاکستان میں بجٹ سازی کے مروجہ عمل میں پائی جانیوالی خامیوں کی نشاندہی کیساتھ اس میں بہتری لانے کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا

جمعہ 24 جنوری 2020 00:14

کوھاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) سی این بی اے نے پاکستان میں بجٹ سازی کے مروجہ عمل میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کے ساتھ اس میں بہتری لانے کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا سیٹیزن نیٹ ورک فار بجٹ اکائونٹیبیلیٹی (سی این بی ای) کی جانب سے پاکستان میں بجٹ سازی کے مروجہ طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل میں بہتری لانے کی تجاویز پیش کر دیں جس کے مطابق بجٹ سازی کے عمل کو شفاف‘ عوامی رائے اور علاقائی ضروریات کے مطابق تربیت دیا جائے اس سلسلہ میں کوھاٹ پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران سی این بی اے پارٹنر تنظیم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جہانزیب جانی اور پراونشل کوارڈی نیٹر شمس الہادی نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ سی این بی اے نے ہمیشہ ایسے معاملات اٹھائے جو بجٹ سازی کو بہتر اور موثر بنانے کے لیے حکومت کی توجہ کے متقاضی ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ یہ چارٹر آف ڈیمانڈ اصلاحاتی ایجنڈے کو مزید آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا ان کا کہنا تھا کہ سالانہ بجٹ اگلے سال میں ہونے والے آمدنی اور اخراجات کا تخمینہ اور حکومت کے وژن کا آئینہ دار ہوتا ہے جو یہ بتاتا ہے کہ محصولات جمع کرنے کے لیے کیا پلاننگ کی گئی ہے اور انہیں کن شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پر خرچ کیا جائے گا ہر جمہوری حکومت سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے سالانہ بجٹ کو اہم شراکت داروں کی شمولیت کے ذریعے شفاف انداز میں تیار کر کے منظوری حاصل کرے اور یہ یقینی بنائے کہ لوگوں کو متعلقہ معلومات تک رسائی حاصل کرنے اور انہیں اپنی رائے دینے کے مواقع میسر ہوں تاہم پاکستان میں ایسا کبھی دیکھنے میں نہیں آیا انہوں نے چارٹر آف ڈیمانڈ کے اہم نکات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ترقیاتی منصوبہ بندی علاقوں کی ضروریات کے مطابق کی جانی چاہیے وفاقی حکومت ٹیکس دہندگان کے حقوق کے بل کو فوری منظور کرے بجٹ دستاویزات میں شفافیت لانے کے لیے مجوزہ ٹیکس اور اخراجات کے تمام اقدامات مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں بجٹ دستاویزات سادہ‘ غیر تکنیکی اور اردو زبان میں تیار کی جائیں اندرون و بیرون ملک شہریوں کے لیے بجٹ کی دستاویزات قابل رسائی بنائی جائیں بجٹ کی تمام دستاویزات کو ایکسل (Excel) جیسے فارمیٹ میں عام کیا جائے جو تجزیہ اور اعداد و شمار کی تصدیق میں معاون ثابت ہو سکیں سالانہ بجٹ مارچ میں پارلیمنٹ میں بحث کے لیے پیش کی جائے اور اس کی پوری جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ کمیٹیوں کو بھیجا جانا چاہیے بلواسطہ ٹیکسز کی شرح کو کم کیا جائے تاکہ کم آمدنی والے گروپس پر مثبت اثرات پڑ سکیں سرکاری وزارتوں اور تنظیموں کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سنگل ٹریژی اکائونٹ (ایس ٹی ای) کا استعمال کیا جائے جس سے قرضوں کی لاگت کو کم کیا جا سکتا ہے خسارہ میں جلنے والے مختلف سرکاری اداروں میں بہتری لائی جائے ایف بی آر میں فوری اصلاحات کی جائیں وزارتیں اپنے اخراجات کے تناظر میں آئندہ بجٹ کی ضروریات کا جائزہ لیں صوابدیدی کٹوتیوں کی حوصلہ شکنی کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ یہ چارٹر آف ڈیمانڈ مختلف معاشی ماہرین کی رائے کے تجزیہ اور چند اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے اور امید ہے کہ ان پر عمل درآمد سے یہ سفارشات بن سکتی ہیں اس موقع پر موجودہ مختلف سیاسی شخصیات اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل مطالبات کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ اس آواز کو ضلعی سطح پر اٹھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور ہر سطح پر بجٹ سازی کے مروجہ عمل میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری لانے کے لیے تجویز کردہ سفارشات کو عام شہریوں تک پہنچایا جائے گا چارٹر آف ڈیمانڈ کو ضلعی‘ صوبائی اور وفاقی سطح پر مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کیا جائے گا ان کو شفافیت اور شراکت داری پر مبنی بجٹ بنانے کے عمل کے لیے اٹھائی جانے والی اجتماعی آواز کا حصہ بنایا جا سکے اور شہریوں سمیت دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت سے شفاف بجٹ سازی کا آغاز ممکن ہو سکے اس موقع پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان‘ مختلف سماجی تنظیموں کے عہدیداران سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں