کوہاٹ ،ریلوے اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن ،28 سے زائد دوکانیں اور گودام مسمار

ساڑھے پانچ کروڑ روپے دے زائد مالیت کی 93 مرلہ ریلوے اراضی واگزار کرالی گئی

منگل 18 فروری 2020 21:56

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) پاکستان ریلوے کی سپیشل مجسٹریٹ مس قرہ العین وزیر نے کوہاٹ میں ریلوے اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن کرکے بھاری مشینری کے ذریعے 28 سے زائد دوکانیں اور گودام مسمار کردیئے اور ساڑھے پانچ کروڑ روپے دے زائد مالیت کی 93 مرلہ ریلوے اراضی واگزار کرالی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے فیاض احمد خان کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی ریلوے حکام کیساتھ کوہاٹ ہنگو روڈ پر محمد زئی کے علاقے میں ریلوے اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 28 سے زائد تعمیرات کو بھاری مشینری کے زریعے مسمار کردیا جس میں دوکانیں اور گودام شامل ہیں اور ریلوے کی 93 مرلہ کمرشل اراضی واگزار کرائی گئی جن کی مالیت 5 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کوہاٹ ٹل ریلوے ٹریک پر محمد زئی کے علاقے میں ریلوے اراضی پر 30 سال سے غیر قانونی قبضہ کیا گیا تھا۔اس موقعہ پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔اس سے پہلے ریلوے حکام نے کوہاٹ ہنگو ریلوے ٹریک میں ریلوے اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو تجاوزات خاتمے کے نوٹس جاری کئے جس میں مقررہ مدت کے خاتمے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق سپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی نگرانی میں ریلوے کی اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری رہے گی جس میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں