کوہاٹ ،گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 5افرادمیں کورونا کی تشخیص ،ڈویژن بھر میں مجموعی تعداد247ہوگئی

ایک مریض کے انتقال کے باعث اموات بڑھ کر 15 تک جاپہنچیں،148 مریض صحت یاب ہو گئے

ہفتہ 23 مئی 2020 23:59

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) کوہاٹ ڈویژن کے اضلاع کوہاٹ ‘کرک اور ہنگو میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید (5)افرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد ڈویژن بھر میں مجموعی تعداد247ہوگئی جبکہ ایک مریض کے انتقال کے باعث اموات بڑھ کر 15 تک جاپہنچیںتاہم 148 مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی شام محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے جاری سرکاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع کوہاٹ اور ضلع کرک میں مزید2‘ 2 افرادجبکہ ضلع ہنگو میں مزید ایک شخص میںکورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے ساتھ ضلع کوہاٹ میں تعداد112 ‘ضلع کرک میں 50 ‘ ضلع ہنگو میں 25 اورقبائلی ضلع کرم میں مریضوں کی کل تعداد51 ہوگئی ۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع کوہاٹ میں ایک مریض جاں بحق ہوا ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد9 ہوگئی جبکہ کرک اور کرم میں اب تک 3‘3 مریض انتقال کرگئے ہیں اور اس طرح ڈویژن بھر میں اموات 15 ہوگئی ہیں۔ ادھرکوہاٹ میں صحت یاب مریضوں کی تعداد80 ‘ کرک میں18 ‘ ہنگومیں15 اورکرم میں26 جبکہ اورکزئی میں تمام9 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں