ْکوہاٹ، امان کوٹ میں موٹرکار ،موٹرسائیکل میں تصادم ،باپ بیٹا جاں بحق ،ایک بیٹا شدید زخمی

جمعرات 28 مئی 2020 18:56

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤدشاہ کے دوراٴْفتادہ علاقے امان کوٹ میں موٹرکار اور موٹرسائیکل کے مابین المناک تصادم کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق جبکہ ایک بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔جاں بحق ہونے والا کوہاٹ پولیس میں ہیڈکانسٹیبل تھا ۔

(جاری ہے)

آمدہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز تقریباًدس بجے تحصیل بانڈہ دؤادشاہ کے علاقے امان کوٹ میں ایک موٹرکار اور موٹرسائیکل (Karak- B-8331)کے مابین اٴْس وقت خوفناک تصادم ہوا جب عنایت شاہ نامی پولیس ہیڈکانسٹیبل اپنی موٹرسائیکل پر دو بچوں کے ہمراہ اپنے گاؤں متاکولہ (دلن‘ ہنگو ) سے ڈیوٹی کے لئے کوہاٹ آرہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیڈکانسٹیبل عنایت شاہ اور اس کا ایک 7 سالہ بیٹا شعیب موقع پر ہی جاں بحق جبکہ10 سالہ بیٹا ذوہیب شدید زخمی ہوگیا۔

تمام جاں بحق و زخمی افراد کو سول ہسپتال ٹیری پہنچادیا گیا جہاں زخمی بچے کو بعدازاں کوہاٹ منتقل کردیا گیا جبکہ متوفین کی لاشیں آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔جاں بحق و زخمی افراد کا تعلق ضلع ہنگو کے سرحدی علاقے متاکولہ سے بتایاجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں