کوہاٹ ،قبائلی ضلع کرم میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 43افرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص

ضلع کرم میں تعدادبڑھ کر101 اور ڈویژن بھر میں مجموعی تعداد321ہوگئی ،162 مریض شفایاب

جمعہ 29 مئی 2020 22:02

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) کوہاٹ ڈویژن کے قبائلی ضلع کرم میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 43افرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد ضلع کرم میں تعدادبڑھ کر101 اور ڈویژن بھر میں مجموعی تعداد321ہوگئی جبکہ162 مریض شفایاب بھی ہوئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کی شام محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے جاری سرکاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قبائلی ضلع کرم میں مزید 43 اور ضلع کرک میں مزید ایک شخص میںکورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے ساتھ ضلع کرم میں تعدادبڑھ کر101 اورضلع کرک میں تعداد66 ہوگئی جبکہ ضلع کوہاٹ میں120اور ضلع ہنگو میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد25 ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق اب تک کوہاٹ ڈویژن میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد16ہے جن میں کوہاٹ میں 10 - جبکہ کرک اور کرم میں 3‘3 مریض انتقال کرگئے ہیں۔ ادھرکوہاٹ میں صحت یاب مریضوں کی تعداد82 ‘ کرک میں25 ‘ ہنگومیں15 اورکرم میں31 جبکہ اورکزئی میں تمام9 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جہاں کوئی مریض زیرعلاج نہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں