قبائلی ضلع اورکزئی میں پولیس کالوئر اورکزئی میں وسیع رقبہ پر کاشت کی گئی پوست کی فصل تلف کرنے کا دعو یٰ

جمعہ 29 مئی 2020 22:02

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) قبائلی ضلع اورکزئی میں پولیس نے لوئر اورکزئی میں وسیع رقبہ پر کاشت کی گئی پوست کی فصل تلف کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گزشتہ روز جاری بیان میں سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نثاراحمدخان کی خصوصی ہدایت پر اورکزئی پولیس نے لوئر تحصیل میں کاروائی کرتے ہوئے بڑے رقبہ پر کاشت کی گئی پوست کی فصل تلف کی۔

(جاری ہے)

یہ کاروائی لوئر اورکزئی کے ایس ڈی پی او محبوب خان اور پولیس سٹیشن کلایہ کیایس ایچ او شفیق خان کی سربراہی میں کی گئی۔ پولیس نے اپنے بیان میں خاص علاقے اور رقبہ کا ذکر تو نہیں کیا ہے تاہم دعوی کیا ہے کہ لوئر اورکزئی میں بہت بڑے رقبے پر پوست کی فصل تلف کردی گئی۔ اس حوالے سے ڈی پی او اورکزء کا کہنا ہے کہ اورکزئی سے پوست کی فصل کاخاتمہ اورکزئی پولیس کا اولین فرض ہے۔بتایا گیا ہے کہ اورکزئی پولیس نے منشیات کے خلاف عوام میں شعور پیدا کرنے کے لئے اورکزئی کے مختلف علاقوں میں خصوصی بینرز بھی آویزاں کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں