کوہاٹ اور کرک میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 36 افراد کورونا وائرس کا شکار

ہفتہ 6 جون 2020 23:30

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) کوہاٹ ڈویژن کے دو اضلاع کوہاٹ اور کرک میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 36 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے ساتھ ہی ڈویژن بھرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد499 ہوگئی۔ضلع کوہاٹ میںمزید7 جبکہ ضلع کرک میں 29 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں کوہاٹ ڈویژنل ہسپتال کے دو اہلکار ٹیکینیشن محمدصدیق اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن درجہ چہارم کے صدر فرحت حسین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح کوہاٹ ڈویژن میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد499 ہوگئی ۔ ہفتہ کی شام محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے جاری سرکاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع کوہاٹ میں مزید7 اور ضلع کرک میں 29 افراد میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آکر ان میںکورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے ساتھ ضلع کوہاٹ میں تعدادبڑھ کر 180 ‘ ضلع کرک میں 131 ‘ضلع کرم میں145‘ضلع ہنگو میں 32 جبکہ اورکزئی میں تعداد11 ہوگئی ہے ۔اعداوشمار کے مطابق کوہاٹ میں صحت یاب مریضوں کی تعداد88 ‘ کرک میں38 ‘ ہنگومیں17 ‘قبائلی اضلاع کرم میں34اور اورکزئی میں9 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں