کوہاٹ میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات اًٹھائے جارہے ہیں ،ضیاء الله بنگش

تانڈہ ڈیم کوہاٹ کے قریب محکمہ انہار کا ریسٹ ہاؤس بھی محکمہ سیاحت کے حوالے کردیا گیا ہے ،تزئین و آرائش کے بعد عوام کیلئے جلد کھول دیا جائیگا،مشیر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا برائے سائنس و ٹیکنالوجی

جمعرات 30 جولائی 2020 23:39

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ کوہاٹ میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات اًٹھائے جارہے ہیں تاکہ تانڈہ ڈیم سمیت دیگر سیاحتی مقامات کو مزید بہتر بناکر عوام کو تفریح کے مزیداچھے اور مناسب مواقع فراہم کئے جاسکیں۔

(جاری ہے)

تانڈہ ڈیم کوہاٹ کے قریب محکمہ انہار کا ریسٹ ہاؤس بھی محکمہ سیاحت کے حوالے کردیا گیا ہے جس کو تزئین و آرائش کے بعد عوام کے لئے جلد کھول دیا جائے گا۔

گزشتہ روزڈپٹی کمشنر کوہاٹ اور محکمہ سیاحت کے جنرل منیجر کے ہمراہ تانڈہ ڈیم کا دورہ کرنے کے موقع پر اٴْنہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں سیاحت کے فروغ کے لئے ایک منصوبہ زیر غور ہے جس کے تحت تانڈہ ڈیم میں ریسٹورنٹس‘ واٹر سپورٹس کلب ‘ کروز‘ پلے لینڈ اور پارک سمیت دیگر سہولیات کی منظوری دی گئی ہے جس پر عیدالاضحی کے بعد کا شروع ہوجائے گا اور تاندہ ڈیم کو مزید خوبصورت بناکر عوام کو تفریحی سہولتیں فراہم کردی جائیں گی۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں