ضلع کرم میں سیر و تفریح کیلئے جانے والے تین جواں سال بھائی مبینہ طورپرشدید بادو باران کی زدمیں آکر زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے‘5لاپتہ

پانچ دیگر لاپتہ افراد زخمی حالت میں بازیاب کرالئے گئے‘ بنیادی صحت مرکز پہنچا دیاگیا‘ تین بھائیوںکی لاشیں پہنچنے پر گھرمیں کہرام مچ گیا‘ پورا علاقہ سوگوار

منگل 4 اگست 2020 20:36

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) کوہاٹ ڈویژن کے قبائلی ضلع کرم میں کوہ سفید سے ملحقہ بلندوبالا پہاڑی پر واقع سیاحتی مقام سیدکرم پر سیر و تفریح کے لئے جانے والے تین جواں سال بھائی مبینہ طورپرشدید بادو باران اور ژالہ باری کی زدمیں آکر زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ پانچ دیگر لاپتہ افراد زخمی حالت میں بازیاب کرالئے گئے ۔

تین بھائیوںکی لاشیں پہنچنے پر گھرمیں کہرام مچ گیا اور پورا علاقہ سوگوارہوگیا۔ مقامی میڈیا کے حوالے سے یہاں موصولہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عیدالاضحی کے دوسرے روز(بروزاتوار) اپرکرم کے علاقہ جدران پیواڑتنگی کے تین جواں سال بھائیوں سمیت آٹھ( 8) نوجوان سیرو تفریح کے لئے کوہ سفید سے ملحقہ بلندوبالاپہاڑی علاقے سپینہ شگہ میں واقع سیاحتی مقام سیدکرم گئے جہاں بعداز سہ پہرشدید ژالہ باری ‘ طوفانی بارش اور سیلابی ریلے کی زدمیں آکر تین سگے بھائی اقبال‘ارشد اور طفیل جاں بحق ہوگئے جبکہ باقی پانچ نوجوان لاپتہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تین جواں سال بھائیوں کی لاشیں گاؤں پہنچنے پر گھرانے میں کہرام مچ گیا اور پورا علاقہ سوگوار ہوگیا۔ باقی لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے علاقے کے لوگوں نے انتہائی اًونچائی پر واقع دشوارگزارپہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات پیش آنے پرمقامی انتظامیہ ‘ پولیس اور سیکیورٹی فورسز سے امداد طلب کی جس پر متعلقہ حکام اور ادارں نے فوری طورپرامدادی کاروائیاں شروع کردی اور پانچ افراد ولی ‘ خالد ولد جدران‘ رسول ولد جبار‘ معین ولد حسن‘ محمد خلیل ولد بسم اللہ کو شدید زخمی حالت میں بازیاب کراکے مقامی بنیادی صحت مرکز پہنچادیا جہاں اًنہیں ابتدائی طبی امدادفراہم کی گئی۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں