کوہاٹ ،انتظامیہ ،پولیس کی مؤثر ،مثبت کوششیں،کوہاٹ اور ہنگو میں کشیدہ حالات پر قابوپالیا گیا

جمعہ 18 ستمبر 2020 17:15

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) کوہاٹ ڈویژن کی انتظامیہ اور پولیس کی مؤثر اور مثبت کوششوں سے دونوں حساس اضلاع کوہاٹ اور ہنگو میں کشیدہ حالات پر قابوپالیا گیا اور اہل سنت و الجماعت اور اہل تشیع کے مابین تلخیاں کم اور اختلافات دورکرکے احتجاجی مظاہروں کو ملتوی کر دیا گیا۔ اس ضمن میں سرکای ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز کوہاٹ کمشنر ہاؤس میں اہلسنت والجماعت او اہل تشیع مسالک کے مقامی اور چیدہ چیدہ رہنماؤں کا ایک مشترکہ جرگہ منعقدہوا جس میں کمشنر کوہاٹ ڈویژن سیدعبدالجبار‘ ریجنل پولیس آفیسر(آرپی او) کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ اور ڈی پی او جاوید اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

جرگہ میں علاقائی امن و امان کو برقرار رکھنے پر اتفاق رائے کیا گیا اور اہل سنت کی جانب سے جمعہ کے روز ہونے والی احتجاجی ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ گزشتہ وز کوہاٹ شہرمیں اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے دوافرارد سیدمیرحسن جان میاں اور ارتضیٰ حسن کے قتل کے واقعہ کے بعد شہر کے پشاور چوک میں اہل تشیع نے احتجاجی مظاہرہ کرکے روڈ کو بندکردیا تھا جبکہ وہاں کئی دکانوں پر پتھراؤ بھی کیا تھا جس پرشہرمیں کشیدگی پیداہوگئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ضلع کوہاٹ میںدونوں مسالک کے مابین اختلافات کے خاتمہ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے مقامی انتظامیہ اور پولیس نے دونوں مسالک کے چیدہ چیدہ رہنماؤں پر مشتمل ایک مشترکہ جرگہ منعقدکراکے احتجاجی ریلی اور مظاہرے ملتوی کرنے پر اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ سنی سپریم کونسل نے شہرمیں بعدازنماز جمعہ احتجاجی ریلی نکالنے اور مظاہرے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ادھرمقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع ہنگو میں بھی مقامی انتظامیہ اورپولیس کی مثبت کوششوں کے نتیجے میں اہل تشیع نے آج ہفتہ کے روز ہونے والا احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے تاہم باخبر ذرائع کے مطابق علاقے میں بعض افراد کی رہائی و گرفتاری پر کشیدگی برقرارہے ۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں