کوہاٹ ،کرک کے مابین قومی شاہراہ انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں کی چلتی موٹرکارپر فائرنگ ،کار سوارشدید زخمی ہوگیا

جمعہ 18 ستمبر 2020 17:15

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) کوہاٹ اور کرک کے مابین قومی شاہراہ انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے چلتی موٹرکارپر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میںکار شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو1122 نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرمجروح کو طبی امداد پہنچاکرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو1122 کرک کے مطابق گزشتہ شب کوہاٹ اور کرک کے مابین انڈس ہائی وے پر سپینہ موڑ کے قریب رات کی تاریکی میں نامعلوم ڈاکوؤں نے ایک چلتی موٹرکارپرگولیاں برسائیںجس کی زدمیں آکر کارسوار شخص شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی رسیکیور کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداددے کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک پہنچادیا گیا ۔فوری طورپر متاثرہ شخص کے بارے میں مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں