کرک،پانی کے تالاب میں ایک ہی گھرانے کے دو کمسن اور معصوم بچے ڈوب کر جاں بحق

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:54

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) ضلع کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے دیہی علاقے میں پانی کے تالاب میں ایک ہی گھرانے کے دو کمسن اور معصوم بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

یہاں موصولہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز تحصیل تخت نصرتی کے علاقے سیکوٹ میں ایک گھر کے اندر واقع پانی کی ٹینکی میں دو کمسن اور معصوم بچے تین سالہ حسن اور دو سالہ طلحہ ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ دونوں بچوں کا تعلق ایک ہی گھرانے سے بتایاجاتا ہے۔ فوری طور پر واقعہ کی مزید تفصیل معلوم نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں