کوہاٹ،جوانسال دوشیزہ کوپسند کی شادی کی خواہش پرگلہ گھونٹ کر قتل کرنیوالے دوملزمان گرفتار

منگل 22 ستمبر 2020 19:25

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) کوہاٹ پولیس نے ملحقہ قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل کے دوراٴْفتادہ علاقہ جواکی میں جوانسال دوشیزہ کوپسند کی شادی کی خواہش پرگلہ گھونٹ کر قتل کرنیوالے دوملزمان کو گرفتار کرلیا ۔زیر حراست ملزمان مقتولہ کے قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں جنہوں نے اعتراف جرم کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق ضم شدہ قبائلی علاقہ میں غیرت کے نام پر قتل کی یہ پہلی ایف آئی آر ہے۔

منگل کے روزپولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن جواکی کے علاقہ غریبہ کے موضع اوے کلے میں جوانسال لڑکی مسماة (ع) کو پسند کی شادی کی خواہش پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ۔قتل کا یہ واقعہ دو روزقبل20اگست کو پیش آیا جس کا مقدمہ پولیس سٹیشن جواکی میں ایس ایچ او کی مدعیت میں 302اور 311تعزیرات پاکستان کے دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے تفتیش کے دوران واقعے کے اصل محرکات معلوم کئے اور مقتولہ کے والد نے تفتیشی ٹیم کے سامنے اپنی بیٹی (ع) کے قتل کا بیان ریکارڈ کروایا جس میں اٴْنہوں نے انکشاف کیاکہ ان کے بھائی شفیع الرحمان اور بھتیجے عبدالقیوم جو کہ مقتولہ کے چچا اور چچا زاد ہیں نے اس کی بیٹی کو قتل کیا ۔ پولیس کے مطابق قبائلی علاقے میں غیرت کے نام پر قتل کی واردات کایہ پہلا مقدمہ ہے جو پولیس کی مدعیت میں درج ہوا اور اسمیں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر مقتولہ کے والد کی نشاندہی پر انہیں گرفتار کیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران لڑکی کو گلہ دبا کر قتل کرنے کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف جرم کرلیا ہے ۔زیر حراست ملزمان کو تفتیشی ٹیم نے کوہاٹ کے مقامی عدالت کے سامنے پیش کرکے انہیں فاضل جج کے حکم پرجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھج دیا ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں