ہنگو، آسمانی بجلی گرنے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ،ماں شدید زخمی

جمعہ 25 ستمبر 2020 20:18

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ کے نواح میں واقع طورہ وڑی میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

یہاں موصولہ ابتدائی معلومات کے مطابق جمعہ کی شام تقریبا" پانچ بجے ضلع ہنگو کو علاقے دوآبہ کے نواح میں واقع جدید بانڈہ(طورہ وڑی)میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے تین سالہ نادیہ اور پانچ سالہ محمد قاسم جاں بحق جبکہ بچوں کی والدہ شدید زخمی ہوگئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دوآبہ کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقامی افراد کے ساتھ امدادی کاموں میں حصہ لیا اور جاں بحق و زخمی افراد کو ملبے تلے نکال کر قریبی ہسپتال پہنچایا۔ اطلاعات کے مطابق مکان کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ ادھر جمعہ کی رات کوہاٹ سمیت کء علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں