کوھاٹ،کے ڈی اے ہسپتال میں قائم کورونا لیبارٹری فعال نہ ہو سکی

کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام کو اس لیبارٹری سے فائدہ نہ مل سکا

منگل 27 اکتوبر 2020 18:47

کوھاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) کے ڈی اے ہسپتال میں قائم کورونا لیبارٹری فعال نہ ہو سکی کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام کو اس لیبارٹری سے فائدہ نہ مل سکا آج بھی ہونے والے ٹیسٹ پشاور بھجوائے جانے کا سلسلہ جاری‘ تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے آغاز کے موقع پر عوام کو بروقت ٹیسٹ رپورٹ دینے اور بیماری کا پتہ چلانے کے لیے KDA ہسپتال میں لیبارٹری کے قیام اور مشینری پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے مگر افسوس کہ تمام انتظامات ہونے کے باوجود اور سہولت کی فراہمی کے باوجود یہ لیبارٹری فنکشنل نہ ہو سکی اور آج بھی تمام ٹیست پشاور بجھوائے جاتے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے ذرائع کے مطابق ہسپتال میں ڈاکٹر افضل لیبارٹری کے انچارج ہیں جو دو دن ڈیوٹی اور پانچ دن غیر حاضر رہتے ہیں اور کروڑوں روپے سے قائم سہولیات سے آراستہ لیبارٹری میں ٹیسٹ کرنا اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں اور جن سے ہسپتال انتظامیہ سمیت ضلعی انتظامیہ اور منتخب ممبران اسمبلی تک جواب طلبی نہیں کر سکتے دوسری جانب ذرائع سے یہ بھی معلومات ہوئی ہیں کہ 14 اکتوبر کو جرما کی خاتون کو کورونا کے شعبہ میں داخل کیا گیا اور ٹیسٹ پشاور بھجوایا گیا مذکورہ خاتون 19 اکتوبر کو انتقال کر گئیں اور 20 اکتوبر کو ان کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آ گئی جو کہ تشویشناک صورت حال ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں