کوہاٹ ،سوزوکی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ،دو افراد موقع پر جاں بحق

ہفتہ 9 جنوری 2021 19:20

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) کوہاٹ کے قریب کوتل روڈ پر سوزوکی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق ہفتہ کے روز کوہاٹ کے قریب دشوار گزار پہاڑی سڑک "کوتل روڈ" پر ایک سوزوکی پک اپ ڈرائیو سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کرکے دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ منتقل کردیں۔حادثے میں مرنے والے دونوں کا تعلق کوہاٹ کے شہری علاقہ جنگل خیل سے بتایا جاتا ہے جن کی شناخت ولید اور عزیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں