آر پی او کوہاٹ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم شروع کردی

پیر 11 جنوری 2021 19:42

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2021ء) ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم میں شرکت کی۔ڈی آئی جی کوہاٹ نے شہر میں جاری پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور چھوٹے بچوں میں تحائف تقسیم کئے ۔ضلع بھر میں سوموار 11جنوری سے شروع ہونیوالی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال کی عمر کے مجموعی طور پر ایک لاکھ بیاسی ہزار سات سو ستاون(182757) بچو ں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

انسداد پولیو مہم کے سلسلے میںسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور اس مقصد کیلئے 1500پولیس افسران اورجوانوں کوحفاظتی فرائض پر مامور کیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ نے سوموار کے روز پولیس ہسپتال کوہاٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پانچ سال کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم میں حصہ لیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی آپریشنز کوہاٹ اکرام اللہ ،ڈپٹی ڈی ایچ او کوہاٹ ڈاکٹر طارق عزیز،ڈی ایس پی سٹی بشیرداد،ایس ایچ او سٹی آصف محمود،پی ایس او ٹو ڈی آئی جی راضی گل اور پولیس و محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ حکام بھی انکے ہمراہ تھے۔ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ نے شہر میں جاری انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اٹھائے گئے حفاظتی قدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو حفاظتی تدابیر بارے اہم ہدایات جاری کئے۔

ایس پی آپریشنز کوہاٹ اکرام اللہ نے ریجنل پولیس آفیسر کو ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اٹھائے گئے سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ڈی آئی جی کوہاٹ نے پولیو ورکرز سے بھی پولیس کی طرف سے فراہم کردہ سیکیورٹی انتظامات بارے دریافت کیا جنہوں نے سیکیورٹی کی مد میں تمام عوامل کو تسلی بخش قرار دیکر پولیس کی مربوط کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ ایک قومی مشن ہے او راس مشن کے حصول کیلئے ہم سب ملکر بھر پور کوششیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس کے افسروں اور جوانوں نے درپیش چیلنجز کے باوجود پہلے بھی پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا اور آئندہ بھی پولیس کے بہادر افسر اور جوان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ نے کہا کہ اپنے پانچ سال کی عمر کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ علاقے سے پولیو کے مرض کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ڈی آئی جی کوہاٹ نے جاری پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنانے اور پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموںکو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ جاری پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت اور سیکیورٹی فورسز کے حکام کیساتھ بھر پور تعاون کریں ۔

خیال رہے کہ کوہاٹ میں سوموار11جنوری سے شروع ہونیوالی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال کی عمر کے مجموعی طور پر ایک لاکھ بیاسی ہزار سات سو ستاون(182757) بچو ں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جسکے لئے پولیو رضاکاروں اور محکمہ صحت کی کل 867موبائل اور ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اورانسداد پولیو مہم کے سلسلے میںسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور اس مقصد کیلئے 1500پولیس افسران اورجوانوں کوحفاظتی فرائض پر مامور کیاگیاہے ۔

پولیوٹیموں کی حفاظت کیلئے پولیس جوانوں کی براہ راست تعیناتی کیساتھ ساتھ ضلع بھر میں پولیس گشت میں اضافہ کرکے چیکنگ سخت کردی گئی ہے اور حساس علاقوں میں نگرانی کا عمل مزید مئوثر بنانے کیلئے سول حساس ادارے کے اہلکار وں کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی فرائض میں ڈسٹرکٹ پولیس کو ایلیٹ فورس کے کمانڈوز اور فرنٹئیر ریزرو پولیس دستوں کی مدد بھی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں