کوہاٹ،محکمہ مال میں بڑی کرپشن کا انکشاف، حقیقی وارث آئوٹ، اراضی غیروں کے نام منتقل کردی گئی

حقیقی ورثاء دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور

جمعرات 14 جنوری 2021 22:00

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2021ء) کوہاٹ محکمہ مال میں بڑی کرپشن کا انکشاف، حقیقی وارث آئوٹ، اراضی غیروں کے نام منتقل کردی گئی،حقیقی ورثاء دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے۔وامق حسین نے وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری، کمشنرکوہاٹ اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ سمیت نیب کے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

وامق حسین قریشی ولد رمضان شاہ قریشی قوم کندی بگیال قریش سکنہ کوٹ تحصیل وضلع کوہاٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک غیر داخل کارخاندان نے میری جائیداد اورمیرے شجرہ میں ملی بھگت کے ذریعے اپنا آپ داخل کرکے مجھ کو نکال دیاہے۔یہ پاکستان کی بڑی اور سب سے پہلی کرپشن ہے۔ یہ کام محکمہ مال کے کرپٹ اہلکاروں نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ نوسربازی اور دھوکہ دہی1969-70میں کی گئی ہے۔

گائوں کوٹ اراضی کا نقشہ آج بھی تحصیل مییں موجود ہے۔ جو اس وقت تیزاب سے کاٹا یہ جلایا گیا تھا۔میری وراثتی جائیداد کو انہوں نے بعض جگہ اپنے نام رہن کرایا ہوا ہے اور مجھ کو ٹری ولی کا ظاہر کیا گیا ہے۔ غیرداخل کارلوگوں کا شجرہ اس طرز پر بنایا گیا ہے کہ گاباز کے آگے باپ کا نام نہیں ہے۔کیونکہ اس گائوں میں اس کا باپ نہیں تھا۔میر حسین کا بیٹا گل حسین تھا۔

گائوں میں غیر داخل کار کا بیٹا قتل ہواتھااس کا نام حسین گل تھا۔ان کو میرے شجرہ میں ظاہر کیا گیا ۔ یعنی گل حسین سے حسین گل بناد یا گیا۔اور میرے خاند ان کی تمام اراضی ان دونوں افراد کے نام چلی گئی۔ اگر میر بازکی اپنی جائیداد ہوتی تو نور احمد بھی میر باز کا بیٹا تھا اس کی کیوں نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گائوں کے مشران اور عمائدین ونمبرداران سے تصدیق کی جاسکتی ہے کہ میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس تمام تحریری دستاویزات ، علاقہ عمائدین کی شہادتیں موجود ہیں۔ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں