کوہاٹ ، ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک خاتون سمیت تین افراد کو قتل کردیا

بدھ 14 اپریل 2021 00:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2021ء) کوہاٹ کے د و مختلف و اقعات میں ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک خاتون سمیت تین افراد کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ علاقہ باقی زئی تپی میں پیش آیا جہاں مستورات کے تنازعہ پر ملزم نواب نے اپنے چچا زاد اسرار کے ہمرا ہ اپنے گھر میں فائرنگ کرکے اپنے بھائی نعمان کو قتل کردیا بعد ازاں دونوں ملزمان اپنے سسر کے گھر میں جاکر اپنی بیوی مسماة(ز)کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے مزید تفشیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرا واقعہ علاقہ موسیٰ خیل کچئی میں رہنما ہوا جہاں نامعلوم افراد نے فائر نگ کرکی18سالہ نوجوان لعل محمد ولد نور محمد کو قتل کر دیا ہے پولیس تھانہ استرزئی میں مقتول کے والد نور محمد ولد سہراب علی نے بتا یا کہ میرا بیٹا پانچ اپریل کو گھر سے نکلا تھا جو کہ واپس نہیں آیا گزشتہ روز مجھے اطلاع ملی کہ اپ کے بیٹے کے لاش پہاڑی پر پڑی ہے جس سے نامعلوم افراد نے میرے بیٹے لعل محمد کو قتل کیا ہے ہمارا کسی کے ساتھ کوئی دُشمنی نہیں ہے پولیس تھانہ استرزئی نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں