jدرہ آدم خیل : زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 3افراد قتل

ا*فریقین کے درمیان کچھ عرصے سے زمین کی ملکیت پر تنازع چل رہا تھا

اتوار 18 اپریل 2021 17:50

- کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2021ء) کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں زمین کے تنازع پر مخالف گروپ کی فائرنگ سے فائرنگ سے باپ 3 بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ درہ آدم خیل کے بازار میں دو مخالف گروپوں کا آمنا سامنا ہوگیا۔ دونوں فریقین کے درمیان بات تلخ کلامی سے گالم گلوچ اور پھر مسلح تصادم تک جاپہنچی، دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان کچھ عرصے سے زمین کی ملکیت پر تنازع چل رہا تھا جس نے خونی شکل اختیار کرلی، فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کا تعلق اسی تنازع کے ایک جب کہ زخمیوں کا دوسرے فریق سے ہے، ہلاک ہونے والوں میں سے ایک باپ اور 3 اس کے بیٹے ہیں *** 18-04-21/--03 #h# پ* اشیائے خورونوش کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائیں گے، فردوس عاشق گ*ناجائزمنافع خوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، معاون خصوصی وزیر ا علیٰ پنجاب #/h# اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ مہنگائی پر قابوپاکر اشیائے خور و نوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ انشاء اللہ انتظامیہ اور عوام کے بھرپور تعاون سے مہنگائی پر قابو پاتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار روزانہ کی بنیاد پر آٹا، چینی اور اشیائ خوردونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے انتظامیہ کو پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں