قبائلی ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال کے دو اہلکاروں کو رشوت ستانی کے الزام میں ملازمت سے برخاست کردیا

اتوار 18 اپریل 2021 20:00

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2021ء) قبائلی ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال کے دو اہلکاروں کو رشوت ستانی کے الزام میں ملازمت سے برخاست کردیا۔ملازمت سے برخاست ہونے والوں میں ایک قانون گو اور دوسرا پٹواری شامل ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کرم نے محکمہ مال کے ایک قانون گو اشریف حسین اور پٹواری محمد مصطفی کے خلاف مبینہ طورپر رشوت ستانی اور دیگر الزامات کی تحقیقات کرائیں اور الزامات ثابت ہونے پر دونوں اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کردیا ۔مقامی انتظامیہ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سرکاری اور محکمہ مال کے معاملات میں دونوں مذکورہ اہلکاروں سے رجوع نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں