کوہاٹ پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران 7 مسلح افراد کو گرفتار کر لیا

پیر 24 مئی 2021 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2021ء) کوہاٹ پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران 7 مسلح افراد کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او جنگل خیل محمد اقبال نے پولیس نفری کے ہمراہ گلشن آباد چیک پوسٹ پر سنیپ چیکنگ کی کاروائی میں مسلح ملزمان کو دھر لیا۔

(جاری ہے)

کاروائی میں زیر حراست افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 ریپیٹر، 4 پستول،11 چارجرز اور سینکڑوں کارتوس برآمد کئے گئے۔پکڑے جانیوالے افراد میں ایک مطلوب اشتہاری مجرم بھی شامل ہے۔زیر حراست افراد کو فوری طور پر تھانہ جنگل خیل منتقل کرکے پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار تمام افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں