کوہاٹ پولیس کی کارروائی، 20لاکھ روپے سر کی قیمت والا اشتہاری مجرم گرفتار

بدھ 2 جون 2021 18:29

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) کوہاٹ پولیس نے بڑی کاروائی کے دوران 20لاکھ روپے سر کی قیمت رکھنے والے انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ زیر حراست اشتہاری مجرم بنک ڈکیتیوں،رہزنی‘ قتل و اقدام قتل اور سیکیورٹی اہلکاروںپر حملوں کی متعدد وارداتوں میں پنجاب اور خیبر پختونخوا پولیس کو مطلوب تھا۔

مطلوب اشتہاری مجرم سعود الرحمان ولد شمس الرحمان کا تعلق کوہاٹ کے علاقہ لاچی بالا سے ہے جسے پولیس تھانہ محمد ریاض شہید کی علاقائی حدود میں خصوصی آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا ۔پولیس کے مطابق حکومت نے مطلوب اشتہاری مجرم کے سر کی قیمت 20لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی۔پولیس ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاعات پر فی الفور کاروائی کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری نے تھانہ محمد ریاض شہید کی علاقائی حدود میں سرچ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم سعود الرحمان پکڑا ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتا ہے کہ زیرحراست اشتہاری مجرم قتل واقدام قتل،بنک ڈکیتیوں،رہزنی ،سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوںاور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا اور حکومت کی جانب سے اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر اسکے سر کی قیمت 20لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی ۔ترجمان کے مطابق زیر حراست اشتہاری مجرم نوشہرہ،ملاکنڈاور کوہاٹ سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب پولیس کو کئی سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا ۔ گرفتاری کے بعد اشتہاری مجرم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں