eکوہاٹ؛ انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، کانسٹیبل شہید

{ جاں بحق پولیس اہلکار کی لاش قریبی اسپتال میں منتقل کردی گئی

اتوار 19 ستمبر 2021 17:55

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) کوہاٹ کے علاقے ڈھل بہزادی میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ط*تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے ڈھل بہزادی میں نامعلوم افراد انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، واقعے میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں اور امدادی رضاکاروں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق اہلکار کی لاش قریبی اسپتال منتقل کردی گئی، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میت کو لواحقین کے سپرد کردیا گیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں