کوہاٹ ،ضلع اورکزئی میںتقریباً68 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے بحالی اور تعمیر نو کے پروگرام کے تحت95 چھوٹے بڑے منصوبوں کی منظوری

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:04

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) کوہاٹ ڈویژن کے قبائلی ضلع اورکزئی میںتقریباً68 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے بحالی اور تعمیر نو کے پروگرام کے تحت95 چھوٹے بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی جن میں تعلیم‘ آبپاشی‘ صحت‘ آبنوشی‘ پولیس اورلائیوسٹاک کے منصوبے شامل ہیں۔ باخبر سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روزڈپٹی کمشنر اورکزئی محمدخالد کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقدہوا جس میں اورکزئی میں بحالی اور تعمیرنو کے پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں مجموعی طورپر95 منصوبوں کی مظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شعبہ تعلیم میں 23 پرائمری (مردانہ وزنانہ)‘ 4 مڈل (زنانہ و مردانہ) اور2 ہائی سکولوں کی بحالی و دوبارہ تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی جس پر کل 26 کروڑ44 لاکھ41 ہزار روپے لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح آبپاشی کے 15 منصوبوں کی تعمیر و دوبارہ بحالی پر12 کروڑ62 لاکھ اور 61 ہزار روپے‘ آبنوشی کی 15 منصوبوں پر9کروڑ93 لاکھ روپے‘ بنیادی صحت کے دو مراکز پر3 کروڑ34 لاکھ روپے‘ لائیوسٹاک کی 13 سکیموں پر12 کروڑ22 لاکھ اور 19 ہزار روپے جبکہ کلایا اور کریز میں دو پولیس سٹیشن ‘ کلایا میں ڈی ایس پی دفتر کی تعمیر اور 17 پٹرولنگ پوسٹوں کی دوبارہ بحالی و تعمیر کرنے کے منصوبہ پر 3 کروڑ41 لاکھ اور71 ہزار روپے کی لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں