اسلامک ا نٹر نیشنل یونیورسٹی سکولز ا نتظامیہ کاکوہاٹ ریجن میں شہدائے پولیس کے بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کر نے کا اعلان

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:04

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) اسلامک ا نٹر نیشنل یونیورسٹی سکولز ا نتظامیہ نے کوہاٹ ریجن میں شہدائے پولیس کے بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کر نے کا اعلان کیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس ضمن میں اسلامک ا نٹرنیشنل یونیورسٹی سکولز کوہاٹ کیمپس میں منعقدہ ایک تقریب کے دورا ن پولیس اور اسلامک ا نٹر نیشنل یونیورسٹی سکولز ا نتظامیہ کے مابین مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے ۔

تقریب میںایس پی ا نوسٹی گیشن کوہاٹ سید عنایت علی شاہ، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کوہاٹ کے صدر حق نواز ، پولیس شہداء ڈیسک کے انچارج کمال کوثرجبکہ اسلامک ا نٹر نیشنل یونیورسٹی سکولز کوہاٹ کیمپس کے ڈائریکٹر شہریار بنگش نے تقریب میں شرکت کی۔ محکمہ پولیس کی جا نب سے ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ سید عنایت علی شاہ اور اسلامک ا نٹر نیشنل یونیورسٹی سکولز کی جا نب سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شہریار بنگش نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کے تحت اسلامک ا نٹر نیشنل یونیورسٹی سکولز کے تعلیمی اداروں میں کوہاٹ ریجن کی پولیس کے (شہدا ء اور حاضر سروس) ملازمین کے بچوں کو سکول فیس اور داخلہ میں رعایت دیں گے۔ اس مقصد کے لیے اسٹوڈ نٹس کو اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی سکولز کے تعلیمی ادارے میں فیسوں میں خصوصی رعایت کے لیے درخواستیں کوہاٹ پولیس کے ذریعے دینی ہو گی۔ فیسوں میں رعایت حاصل کر نے والے سٹوڈ ٹس اس تعلیمی ادارے کے تمام قوائد و ضوابط پر عمل درآمد کے پابند ہو نگے۔

اسلامک ا نٹر نیشنل یونیورسٹی سکولز پولیس شہدا کے بچوں کو سالا نہ داخلہ فیس اور ماہا نہ ٹیوشن فیس میں 100 فیصد رعایت دے گی جبکہ فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہو نے والے پولیس اہلکاروں کے لیے ماہا نہ ٹیوشن فیس اور داخلے میں 50فیصد رعایت دی جائیگی۔ اسی طرح حاضر سروس پولیس افسروں و اہلکاروں کے بچوں کو ماہا نہ ٹیوش فیس اور داخلے میں 40 فیصد رعایت دی جائیگی جبکہ شہدائے پولیس کے خاندان کے تعلیم یافتہ افراد کو اس تعلیمی ادارے میں ٹیچنگ کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں