کوہاٹ پولیس نے منشیات اور جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،تین بین الاضلاعی سمگلر گرفتار

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:58

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) کوہاٹ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی 52 کلوگرام چرس اور ساڑھے 9 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکرتین مبینہ بین الاضلاعی سمگلروں کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق انڈس ہائی وے پر پولیس تھانہ جرما کی حدودمیں واقع مسلم آباد چیک پوسٹ پرمعمول کی چیکنگ کرتے ہوئے پولیس نے ایک موٹرکار کو روک کر تلاشی لی جس کے خفیہ خانوں سے لااکھوں روپے مالیت کی 52کلوگرام چرس برآمد کرلی اور دومبینہ ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے ایک اور کاروائی کے دوران مسافر فلائنگ میں سوار ایک مسافر کی تلاشی لینے پر ساڑھے 9 لاکھ روپے مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کرلی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ ملزمان کا تعلق بین الاضلاعی سمگلروں کے گروہ سے ہے جو قبائلی ضلع خیبر اور درہ آدم خیل سے جنوبی اضلاع کو سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔زیرحراست ملزموں کے نام معلوم نہیںہوسکے۔ پولیس تھانہ جرمامیں تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں