کوہاٹ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی چرس اندرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، مبینہ بین الصوبائی سمگلر گرفتار

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:19

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) کوہاٹ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی 75 کلوگرام چرس اندرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکرقبائلی ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے مبینہ بین الصوبائی سمگلر کوموٹرکارسمیت حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق کوہاٹ پولیس کی 24 گھنٹوں کے اندر یہ دوسری بڑی کاروائی تھی جہاں انڈس ہائی وے پر پولیس تھانہ محمدریاض شہید کی حدودمیں کوہاٹ ٹنل کے قریب چیک پوسٹ پرمعمول کی چیکنگ کے دوران نے ایک موٹرکارنمبر اسلام آنباد ND-758کے خفیہ خانوں سے لااکھوں روپے مالیت کی 75کلوگرام چرس برآمد کرلی اور مبینہ ملزم محمدکاشف ولدشریف شاہ سکنہ قبائلی ضلع خیبر کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کاتعلق بین الصوبائی سمگلروں کے گروہ سے ہے جو قبائلی اعلاقوں سے کراچی منشیات سمگل کرنے کی کوشش کررہاتھا کہ دھرلیا گیا۔ پولیس تھانہ محمدریاض شہید میں زیرحراست ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں