کوہاٹ میں انٹر کلب خیبر پختونخوا فٹبال ٹورنامنٹ کا باقاعدآغاز ہوگیا

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) کوہاٹ میں انٹر کلب خیبر پختونخوا فٹبال ٹورنامنٹ کا باقاعدآغاز ہوگیا۔اس سلسلے میں کوہاٹ میونسپل فٹبال گراؤنڈ میں ایک رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جسکے مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ سکندر شاہ تھے۔اس موقع پر مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی سے تعارف کرایا گیا۔

یہ میگا سپورٹس ایونٹ محکمہ سپورٹس کوہاٹ کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔ٹورنامنٹ میں 40 مقامی جبکہ مختلف اضلاع کی12 کلبوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کا فائنل 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ریجنل سپورٹس آفیسر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ پر بھر پور توجہ دے رہی ہے اور تمام کھیلوں کے بہترین کھلاڑیوں کی تلاش کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کامحکمہ بہترین کھلاڑیوں کی ہر سطح پرممکنہ حوصلہ افزائی کرے گا۔کوہاٹ میں کھیلوں کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے سکندر شاہ نے کہا کہ کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں کروڑوںروپے لاگت سے کئی منصوبے جن میںسوئمنگ پول، جمنازیم، یوتھ ہاسٹل، آؤٹ ڈور جمناسٹکس ایکویپمنٹس کی تنصیب، ہاکی آسٹروٹرف،ویمن گیمزبلاک اور ایڈمنسٹریشن بلاک شامل ہیںمکمل کئے گئے ہیں جن کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان عنقریب افتتاح کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں