محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے 80 ارب54 کروڑ71 لاکھ روپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈزجاری کردیئے

جمعرات 4 اگست 2022 19:50

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت رواں مالی سال 2022-23کے لئے حکومتی پالیسی کے مطابق 50 فیصدکی شرح سے تمام صوبائی محکموں کو جاری اور منظورشدہ منصوبوں کے لئے ایک ماہ کی تاخیر سے 80 ارب54 کروڑ71 لاکھ روپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈزجاری کردیئے۔ گزشتہ روزمحکمہ خزانہ کی جانب سے صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام انتظامی سیکرٹریز کوارسال کردہ مراسلہ میں سب سے زیادہ فنڈسڑکوں کی تعمیر کے لئے تقریباً16ارب25 کروڑ84 لاکھ روپے‘ ملٹی سیکٹرل ڈیویلپمنٹ کے لئے 13 ارب27 کروڑ65 لاکھ روپے سے زائد‘صحت کے لئے 7 ارب87 کروڑ81 لاکھ روپے ‘پانی کے لئے تقریبا- ً6 ارب 71کروڑ10 لاکھ روپے‘ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لئے 4 ارب 59 کروڑ36 لاکھ روپے‘ کھیل اور سیاحت کے لئے 5 ارب 13 لاکھ سے زائدروپے ‘ پینے کے پانی و نکاسی آب کے لئے 4 ارب 19 کروڑ75 لاکھ روپے ‘ اربن ڈیویلپمنٹ کے لئے 4 ارب75 کروڑ‘اعلیٰ تعلیم کے لئے 2ارب 72کروڑ روپے ‘ زراعت کے لئے 3 ارب24کروڑ10 لاکھ روپے‘ انرجی اینڈ پاور کے لئے 2 ارب55 کروڑ34لاکھ روپے اور ریلیف اینڈ بحالی کے لئے ایک ارب9 کروڑ89 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مراسلے کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مختلف شعبوں کے جاری اور منظورشدہ منصوبوںکے لئے پالیسی کے مطابق50 فیصد کی شرح سے کل 80 ارب54 کروڑ71 لاکھ 30 ہزارروپے جاری کردیئے گئے۔مراسلے کے مطابق دیگر محکمہ جات میں اوقاف اورحج‘ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن‘ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹیکس‘ فنانس‘ جنگلات‘ داخلہ‘ ہاؤسنگ‘ انڈسٹریز‘ لا،ْ اینڈ جسٹس‘ داخلہ‘ لوکل گورنمنٹ‘ پاپولیشن ویلفیئر‘ سوشل ویلفیئر‘ ٹرانسپورٹ‘ انفارمیشن‘ خوراک معدنیات اورہاؤسنگ شامل ہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں