-پشاور،کوہاٹ پولیس کی کارروائی،4سمگلر گرفتار ،12 کلو گرام چرس اور 130 گرام آئس برآمد

جمعہ 10 مارچ 2023 21:10

ؐپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2023ء) کوہاٹ پولیس کی انڈس ہائی وے پر منشیات سمگلنگ کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے 4سمگلروں کو گرفتار کرکے 12 کلو گرام چرس اور 130 گرام آئس برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق کوہاٹ پولیس نے ٹنل ٹول پلازہ کے قریب چیکنگ کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپا کر سمگل کی جارہی تھی جس میں چار سمگلروں کو گرفتار کر کے 12 کلو گرام چرس اور 130 گرام آئس برآمد کرلی پکڑے گئیچار رکنی بین الاضلاعی منشیات سمگلر گروہ میں 3 افغان باشندے بھی شامل ہیںکارروائی میں پکڑے گئے سمگلروں عبدالقدیم، شاہد، یعقوبی نور ساکنان افغانستان اور عدنان آفریدی سکنہ پشاور کے خلاف تھانہ ایم آر ایس میں مقدمہ درج کر لیا گیامنشیات سمگلروں نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اعتراف جرم کر لیا ہے منشیات سمگل کرتے ہوئے پکڑے گئے ملزمان خیبر پختونخوا پولیس کو جرائم کی دیگر وارداتوں میں بھی مطلوب ہیں

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں