محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ہنگو پرچھاپہ ،اہلکار کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا

منگل 14 مارچ 2023 20:35

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2023ء) محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ہنگو پرچھاپہ مارکرایک اہلکار کو مبینہ طورپر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

باخبرسرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن سرکل کوہاٹ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا محمدعارف خان ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابراہیم اللہ خان کوہاٹ کے احکامات پر سینئر سول جج آصف رضا کی قیادت میں منگل کے روز دسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ہنگوپر چھاپہ مارا جہاں محکمہ تعلیم کے لئے کام کرنے والے محکمہ اکاؤنٹ آفس کے آڈیٹر محمدشعیب خان کی جامہ تلاشی لے کر مبینہ طورپر لی گئی رشوت کی رقم چار ہزار روپے برآمدکرلی اور رشوت لینے کے مرتکب اہلکار کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق جونیئر آڈیٹر شعیب خان کے خلاف عرصہ دراز سے شکایات موصول ہورہی تھیں جس پر حکام نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں کارروائی عمل میں لائی ۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں