محکمہ صحت خیبرپختونخوا، صوبہ کی17 اضلاع میں کورونا ویکسین لگاننے کیلئے 82ورکرزبھرتی کرنے کے احکامات جاری

منگل 21 مارچ 2023 22:41

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبہ کی17 مختلف اضلاع میں کورونا ویکسین لگاننے کیلئے ڈیلی ویجز پر 30 ہزار روپے ماہانہ کے عوض 82ورکرزبھرتی کرنے کے احکامات جاری کردیئے،بھرتی کئے گئے اہلکاروں میں 6خواتین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا کے جاری اعلامیہ کے مطابق کورونا ویکسین لگانے کے لئے ان امیدواروں کی خدمات ڈیلی ویجز پر ایک ماہ کے عرصہ کے لئے عارضی طورپرڈونر سپورٹ پروگرام کے تحت حاصل کی گئی ہیں جنہیں ماہانہ 30 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں کل 13 ورکرز، شانگلہ اور لکی مروت میں10 ، 10،ڈیرہ اسماعیل خان اورجنوبی وزیرستان (اپرساؤتھ)میں 9 ،9، بنوں میں 7، نوشہرہ میں 6 ، مالاکنڈ میں 4، سوات میں 3 ،ٹانک،کرک اور مردان میں 2،2 جبکہ چارسدہ،کوہاٹ،کولئی پالس (کوہستان)،صوابی اور شمالی وزیرستان میں ایک ایک ورکرشامل ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق ان ورکروںکو خالصتاً ڈیلی ویجز پرعارضی بنیادوں پر ایک ماہ کی مدت کے لئے بھرتی کیا گیا ہے تاہم ان کی کارکردگی کی بنیاد پر مدت ملازمت بڑھائی بھی جاسکتی ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں