کوہاٹ،جعلی کاغذات رکھنے کے الزام میں دو ملزمان گرفتار

بدھ 22 فروری 2017 22:39

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء)کوہاٹ لاچی پولیس نے جعلی کاغذات رکھنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتارمشکوک موٹر کار قبضے میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ لاچی پولیس کے اے ایس آئی ولی بت خان نے کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب چیکنگ کے دوران ایک موٹر کار نمبرLL.436کو چیکنگ کی غرض سے روک کر گاڑی کے کاغذات چیک کئے تو اسکی رجسٹریشن کاپی جعلی نکلی جس پر پولیس نے موٹر کار قبضے میں لیکر اس میں سواردو ملزمان فضل رحیم ولد فضل کریم اور عصمت اللہ ولد شریف سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ لاچی میں مقدمہ درج کر لیا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں