کوہاٹ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران خواتین اشتہاریوں سمیت29 مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا

بدھ 22 فروری 2017 22:39

کوہاٹ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران خواتین اشتہاریوں سمیت29 مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا
کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) کوہاٹ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران خواتین اشتہاریوں سمیت29 مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا ہے ۔کاروائی میں زیر حراست افراد کے قبضے سے ناجائزسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ محمد ریاض شہید ،چھائونی،لاچی،استرزئی،جنگل خیل،جرما،کے ڈی اے اور تھانہ سٹی کے اہلکاروں نے اپنے علاقائی حدود میں واقع مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کر تے ہو ئے مختلف مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری جن میں دو خواتین مسماة زبیدہ اور مسماة عظمہ بی بی دختران عبدالوھاب سکنہ استرزئی اور ہارون الرشید ولد شیراز گل سکنہ نصرت خیل کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا۔

آپریشن کی کاروائی میں پولیس نے 29 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے جن کے قبضے سے دو رائفل،تین بندوق، پانچ پستول،چار چارجر،مختلف بور کے سینکڑوںکارتوس اور پانچ سو پانچ گرام چرس برامد کرکے ان کے خلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں