انڈر23خیبر پختونخوا گیمز2017 کے سلسلے میں خواتین کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے کوہاٹ ریجن میں شروع

ہفتہ 25 فروری 2017 21:45

پشاور/کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر23خیبر پختونخوا گیمز2017 کے سلسلے میں خواتین کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے کوہاٹ ریجن میں پروقار تقریب میں شروع ہو گئے جس میںہنگو، کرک اور ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے چھ سو سے زائد خواتین ایتھلیٹ13 مختلف گیمز میںشریک ہیںا ن گیمز کا باضابطہ افتتاح ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد کمال خان نے کیا ان کے ہمراہ ، اسسٹنٹ کمشنرمحمد عمیر ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اقرار علی شاہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا رشیدہ غزنوی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرکوہاٹ سکندر شاہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کرک محمد اسماعیل،ڈی ایس او ہنگو نصیر خان،صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد اعوان ، ایڈمن آفیسر جعفرشاہ، آرگنائزنگ سیکرٹری حامد خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

(جاری ہے)

کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میںمقابلوں کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا جس کے بعد نعت شریف اور قومی ترانہ پیش کیاگیا تینوں دستوں نے بینڈ کی خوبصورت دھن کے ساتھ مارچ پاسٹ کی۔کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میںانڈر23 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے افتتاحی روز کوہاٹ کے کھلاڑی چھائے رہے رسہ کشی کے مقابلوں میں کوہاٹ نے ڈسٹرکٹ ہنگو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوایک سے شکست دی ،نٹ بال میں کوہاٹ نے کرک ڈسٹرکٹ کو 8-5 سے ہرایا جبکہ باسکٹ بال میں کوہاٹ نے کرک کو 24-15 سے شکست دیکر ٹرافی اپنی نام کی۔

اسی طرح ٹیبل ٹینس میں کرک نے کوہاٹ کو گیارہ چار ، گیارہ سات اور گیارہ نو سے شکست دی۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد اکمل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں نوجوانوں کیلئے ضروری ہے کیونکہ ایک صحت مندانہ معاشرے کا قیام کے لئے صحت مندانہ سرگرمیوں کی ضرورت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کی اتنی بھرپور شرکت وقت کی اہم ضرورت ہے اور خواتین کسی بھی شعبے یا سپورٹس سے منسلک ہوکر ملک وقوم کانام روشن کرسکتی ہیں ہمارے خواتین میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے لیکن ان کو سہولیات اور مواقع فراہم کرنی کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند ماں ہی صحت مندمعاشرے کو بنانے میں اہم رول ادا کرسکتی ہے۔انہوں نے کوہاٹ کی خواتین کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کو ہر ممکنہ مواقع فراہم کئے جائینگے کیونکہ موجودہ حکومت لیجنڈ عمران خان کی ویڑن پر عمل پیرا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبے کے خواتین اور مرد کھلاڑیوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ جلد ہی کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیاجائے گا جس کیلئے پی سی ون کی منظوری اور فنڈ کی منظوری ہوچکی ہے اور اس ضمن میں کام جلد ہی شروع کیاجائے گا۔

انہوں نے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بجا طور پر مرد وخواتین کھلاڑیوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کررہی ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کا سرمایہ ہے اور انہوں نے ہی ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے آخر میں انہوں نے پوزیشن ہولڈرز ٹیموں میں ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

اس سے پہلے انہوں نے گیمز کا باضابطہ افتتاح ایک رنگا رنگ تقریب میں کی۔ اس موقع پر غبارے اور کبوتر ہوا میں چھوڑے گئے۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کہا کہ انڈر23گیمزمیں پورے صوبے سے 7ہزارکھلاڑی 15میل اور13فی میل گیمزمیںحصہ لینگی جس کے پہلے مرحلے میں ڈویڑن سطح پر انٹر ڈسٹرکٹ گیمز جبکہ آخری مرحلے میں تمام سات ریجن کی ٹیمیں فائنل را?نڈ میں مد مقابل ہونگے۔

ڈسٹرکٹ سطح پر ان کھلاڑیوں کوان کے شہرمیں انکے دروازے پر کٹس،شوزاوردیگرسامان فراہم کیاجائے گاجبکہ کیش پرائزبھی اس سال بڑھایاگیا ہے رنر اپ ٹیم کو پندرہ ہزار اور ونر ٹیم کو بیس ہزار روپے کیش انعام دیئے جارہے ہیں۔جبکہ ریجن سطح پر یہ انعامی رقم بھی زیادہ ہوگی اور کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹریک سوٹ اور شوز بھی دیئے جائینگے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں