کوہاٹ‘بنوں روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ‘ چار زخمی

ہفتہ 25 فروری 2017 22:24

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) کوہاٹ بنوں روڈ پر عاشق کالونی کے قریب چلتی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوہاٹ بنوں روڈ پر مبینہ ملزمان صمد خان،وقار،ذولفقارساکنان میروزئی اور ہاشم سکنہ عاشق کالونی نے قتل مقاتلہ کی سابقہ دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے مخالف فریق کے افراد گلفراز اور اسکے بھتیجے مدثر پر اسوقت اندھا دھند فائرنگ کردی جب وہ مسافر سوزوکی میںکوہاٹ شہر آرہے تھے۔

فائرنگ کے اس واقعہ میں گلفرازسکنہ میروزئی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا بھتیجا مدثراور گاڑی میں سوار دیگر مسافر زرمعین،عباس اور ساجد ساکنان چمبہ گل ہنگوزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جبکہ جاں بحق اور زخمی افراد کو کوہاٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج مجروح مدثر کی مدعیت میں واقعہ سابقہ دشمنی کاشاخسانہ قرار دیکر مخالف فریق کے نامزد ملزمان صمد،وقار،ذوالفقار اور ہاشم کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں