کوہاٹ ، صدر مقام بلی ٹنگ کے دور افتادہ علاقوں میں سرچ آپریشن ،3 سہولت کاروں سمیت21 مشتبہ افراد گرفتار

پیر 27 فروری 2017 22:42

کوہاٹ ، صدر مقام بلی ٹنگ کے دور افتادہ علاقوں میں سرچ آپریشن ،3 سہولت کاروں سمیت21 مشتبہ افراد گرفتار
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء)کوہاٹ کے صدر مقام بلی ٹنگ کے دور افتادہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تین سہولت کاروں سمیت21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔آپریشن میں گرفتار افراد کے قبضے سے پولیس کو ناجائز ہتھیار بھی ملے ہیں۔ ایس پی آپریشنز کوہاٹ طارق محمود کی خصوصی ہدایت پر مشتبہ دہشتگردوں اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کے سلسلے میںسوموار کی صبح ایس ایچ او تھانہ بلی ٹنگ سب انسپکٹر طاہر محمود کی سربراہی میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے ضلع کوہاٹ کے پہاڑی سنگم پر واقع کمال خیل اور مندہ خیل کے علاقوں کا محاصرہ کرتے ہوئے اچانک چھاپہ مار کاروائیوں اور گھر گھر تلاشی آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرموں کو پناہ اور دیگر امداد فراہم کرنے والے تین مبینہ سہولت کاروں سمیت 21مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کاروائی میںپولیس نے مختلف مقامات سے تلاشی کے دوران ایک کلاشنکوف،دو رائفل ،چار پستول ،سات چارجرز اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرکے قبضے میں لئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردی کی حالیہ لہرکے پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹنے اور ضلع بھر کو ناجائز ہتھیاروں سے پاک کرنے کے سلسلے میں جاری مشترکہ سرچ آپریشن میںضلعی پولیس سمیت ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ،خواتین پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا جبکہ چار گھنٹے جاری رہنے والی آپریشن کی اس کاروائی میں علاقے کی طرف آنے جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں اور اشخاص کی سخت تلاشی کا عمل بھی جاری رہا اور اس دوران پولیس کے آئی ٹی ماہرین وی وی ایس ،آئی وی ایس اور سی آر وی ایس موبائل سروس کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موقع پر ہر قسم کی گاڑیوں اور افراد کی چھان بین کرتے رہے۔

آپریشن کے دوران بلی ٹنگ کی علاقائی حدود میں واقع سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کے علاوہ کرائے کے گھروں میں مقیم غیر مقامی خاندانوں کے تمام افراد کے کوائف بھی چیک کئے گئے اور مطلوبہ معیار کے مطابق حفاظتی انتظامات نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے منتظمین کو وارننگ نوٹس بھی جاری کئے گئے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں