کوہاٹ :سیاست سے بالا تر ہو کر عوام کی بے لوث خدمت کرنامشن ہے، امتیاز قریشی

حلقہ پی کے 39میں چھوٹے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر مرحلہ وار کام جاری ہے عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے ، صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور کا اظہار خیال

پیر 27 فروری 2017 22:56

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) سیاست سے بالا تر ہو کر عوام کی بے لوث خدمت کرنا ان کا مشن ہے حلقہ پی کے 39میں چھوٹے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر مرحلہ وار کام جاری ہے عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے تحریک انصاف کی حکومت عوام کے بنیادی مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کررہی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور امتیاز قریشی نے یونین کونسل رحمان آباد کے علاقہ ڈھنڈ بختورہ50 میںلاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونی والی سڑک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی پارٹی ورکروں اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے انکے حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے خطیر رقم مختص کی ہے جس کی ایک ایک پائی ایمانداری کے ساتھ خرچ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ حلقہ میں کئی میگا پراجیکٹ پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جن کی تکمیل سے علاقہ کے لوگ بہت جلد مستفید ہوں گے۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ تعلیم،صحت کی بہتری کیلئے بھی شب وروز کوششیں کی جارہی ہیںترقیاتی کام بروقت مکمل کیے جا رہے ہیںڈھنڈ بختورہ سڑک کی تعمیر کم عرصے میں مکمل کی جائیگی جس سے لوگ مستفید ہونگے ڈھنڈ بختورہ سڑک خرابی کی وجہ سے لوگوں کوآمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں