کوہاٹ ،انڈس ہائی وے پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ،سمگلر گاڑی سمیت گرفتار

بدھ 1 مارچ 2017 23:44

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) کوہاٹ انڈس ہائی وے پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سمگلر کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔زیر حراست ملزم کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے جو پشاور سے بنوں سمگل کی جارہی تھی۔ڈی ایس پی صدر سرکل حسین غلام بنگش نے ایس ایچ او تھانہ جرما انسپکٹر گل جنان کے ہمراہ پریس بریفنگ میںبتایاکہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے انہوں نے ایس ایچ او تھانہ جرما اور ہیڈ کانسٹیبل مبارک حسین کی سربراہی میں پولیس کی دوالگ الگ پارٹیاں تشکیل دیں جنہوں نے بدھ کے روز کوہاٹ انڈس ہائی وے پر مسلم آباد چیک پوسٹ میں ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی شروع کررکھی تھی کہ اس دوران پشاور سے بنوں جانے والی مشکوک موٹر کار نمبر LEJ.4635کو چیکنگ کی غرض سے روک لیااور تلاشی کے دوران موٹر کار کے انجن سے پیوست خفیہ خانوںسے مجموعی طور پر سات کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس نے گاڑی میں سوار منشیات کے بین الاضلاعی سمگلر اسفند یار ولد ذین خان سکنہ گڑھی قمر دین پشاور کو موٹر کار سمیت حراست میں لیکر تھانہ جرما منتقل کردیا جہاں اسکے خلاف منشیات سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ڈی ایس پی کے مطابق گرفتارملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میںمنشیات پشاور سے کرک اور بنوں کے اضلاع کو سمگل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے تاہم ملزم سے منشیات سمگلر گروہ کے دیگر ارکان کی معلومات کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں