ڈی ایف اے کوہاٹ کے زیر اہتمام انٹر کلب نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کاآغاز

منگل 9 اکتوبر 2018 13:07

ڈی ایف اے کوہاٹ کے زیر اہتمام انٹر کلب نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کاآغاز
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کوھاٹ کے زیر اہتمام انٹر کلب نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کاآغازہوگیا ‘ سینئر نائب صدر اور نیشنل بنک آف پاکستان پشاور کے ریجنل ہیڈ سہیل احمد اورخیبرپختونخوا نیشنل بنک سپورٹس سیکرٹری باسط کمال نے افتتاح کیا ‘تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کوھاٹ کے زیر اہتمام انٹر کلب نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کاآغاز ہوگیا ٹورنامنٹ میں علاقہ کی نامور 24 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح سینئر نائب صدر اور نیشنل بنک آف پاکستان پشاور کے ریجنل ہیڈ سہیل احمد اور کے پی کے نیشنل بنک سپورٹس سیکرٹری باسط کمال نے کک لگا کرکیا قبل ازیں افتتاحی میچ کھیلنے والے ینگ شنواری کلب اور انڈر 19 کوھاٹ کے کھلاڑیوں سے مہمان خصوصی کا تعارف کرایاگیا اس موقع پر نیشنل بنک مین برانچ کوھاٹ کے چیف منیجر مسعود احمد اور محمد یونس بھی موجود تھے مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں پر زوردیا کہ وہ سپورٹس مین سپرٹ کامظاہرہ کرکے کھیل کو کھیل کی طرح سمجھیں جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہوتاہے مگر اسے انا کا مسئلہ نہ بنائیں اپنی کارکردگی کامظاہرہ کریں نیشنل بنک کی خواہش ہے کہ کوھاٹ کے کھلاڑیوں کو بھی صوبائی ‘ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا موقع مل سکے کہ فٹ بال کا کھیل کوھاٹ کی پہچان ہے بعدازاں افتتاحی میچ کھیلاگیا جو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد انڈر 19 کوھاٹ نے دوگول سے جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں