کوہاٹ اور بنوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران سینکڑوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا

پیر 27 فروری 2017 22:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) کوہاٹ اور بنوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران سینکڑوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ملزموں سے اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

کوہاٹ پولیس کے مطابق جنگل خیل اور ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا جس کے دوران دس افغان باشندوں سمیت 50مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ملزموں سے اسلحہ منشیات برآمد ہوئیں ،بنوں میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں 216 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و منشیات برآمد،پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں