نو تعینات ڈپٹی کمشنر فرحت الله مروت کی زیر صدارت ضلع کولئی پالس کا پہلا اعلیٰ سطحی انتظامی اجلاس

پیر 23 اکتوبر 2017 15:41

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ضلع کولئی پالس کوہستان کے پہلے اعلیٰ سطحی انتظامی اجلاس میں ضلع کی تعمیر و ترقی اور محکموں کی طرف سے فوری ہنگامی بنیادوں پر نئے ضلع کے امور میں تیزی اور بہتر طریقہ سے چلانے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے نئے بننے والے ضلع کولئی پالس کوہستان کے نو تعینات ڈی سی فرحت الله مروت کی زیر صدارت اہم اجلاس میں محکمہ تعلیم، محکمہ زراعت، محکمہ جنگلات و دیگر اہم محکمہ جات کے ذمہ داران و ترجمانوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں نئے ضلع کولئی پالس کوہستان کی تعمیر و ترقی، تعلیم، کھیل و ثقافت و دیگر ترقیاتی امور کے حوالہ سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ تمام محکموں کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو چند روز میں رپورٹ پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں