لوئر کوہستان کے مرلزی مقام پٹن سیری میں واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح

ہفتہ 18 نومبر 2017 15:41

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) لوئر کوہستان کے مرکزی مقام پٹن سیری میں واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کر دیا گیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر حاجی عبدالحق نے سکیم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں ضلعوں کے ڈپٹی کمشنرز، محکمہ پبلک ہیلتھ اور سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسین، کنٹریکٹر محمد ایوب و دیگر سرکاری حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پٹن اصلاحی کمیٹی کے عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر عبدالحق کا کہنا تھا کہ واٹر سپلائی سکیم یہاں کا بنیادی مسئلہ تھا، سکیم سے اہلیان علاقہ کو صاف پانی کی فراہمی میسر آئے گی اور علاقہ سے بیماریوں کا خاتمہ ہو گا۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں