کوہستان سے دارید جانے والی موٹرکار گہری کھائی میں گرگئی، باپ 2بیٹوں سمیت جاں بحق

بدھ 12 ستمبر 2018 15:00

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) کوہستان سے دارید جانے والی موٹرکار گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں باپ 2بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے مقامی افرادکے ہمراہ ایک شخص کی نعش کھائی سے نکال لی،2بھائیوں کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کوہستان سے دارید جانے والی مہران موٹرکار کھائی میں گرنے سے انجینئر صدیق اوران کے 2بیٹے منصف خان اورعطاء الرحمن جاں بحق ہوگئے۔کھائی گہری ہونے کے بعد پولیس اورمقامی افراد کو امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پولیس اورمقامی لوگوں نے انجینئر صدیق کی نعش کھائی سے نکال لی ہے جبکہ 2بھائیوں کی نعشوں کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں