بنہ پولیس نے دشوار گزار اور برفیلے پہاڑوں پر سرچ آپریشن کر کے درجنوں مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا

بدھ 9 جنوری 2019 19:20

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) بنہ پولیس نے دشوار گزار اور برفیلے پہاڑوں پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کر کے درجنوں مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل الائی غلام محمد خان بمعہ پولیس نفری نے امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے سرکل الائی حدود تھانہ بنہ کے دور دراز، دشوارگزار اور برفیلے پہاڑوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا جس کے دوران درجنوں مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب تھانہ کوزہ بانڈہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم دلدار کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی جس کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں