جالکوٹ کے دو گرلز پرائمری سکول کئی سالوں سے بند، ٹیچرز کی جانب سے تنخواہوں کی وصول کا سلسلہ جاری

بدھ 9 جنوری 2019 19:20

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) کوہستان میں تعلیم پہلی ترجیح کا پول کھل گیا، بڑی آبادی والے علاقہ جالکوٹ کے دو گرلز پرائمری سکول کئی سالوں سے بند پڑے ہیں، سرکل اے ڈی اوز اور مانیٹرنگ کی نشاندہی کے باوجود مذکورہ سکولوں کے اساتذہ کا گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جالکوٹ ضلع کوہستان کا بڑی آبادی والا علاقہ ہے جہاں ایک طرف تو تعلیمی رجحان انتہائی کم ہے تو دوسری جانب حکومتی دعوئوں کا پول بھی کھلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول لال آباد عرصہ دو سال سے بند ہے جبکہ گورنمنٹ گرلز سکول چوچنگ بھی اتنے ہی عرصہ سے بند پڑا ہے، ان دونوں سکولوں میں بالترتیب 6090 طلباء زیر تعلیم ہیں اور کئی اساتذہ تعینات ہیں۔ علاوہ ازیں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گوشالی بھی مہینہ میں صرف چھ دن چلتا ہے۔ ذرائع کے مطابق آزاد مانیٹرنگ اور سرکل اے ڈی اوز کی نشاندہی اور رپورٹنگ کے باوجود آن ٹیچرز کو پرنسل ہیئرنگ کے بعد اکٹھے تنخواہوں سمیت انہیں کلیئر چٹ بھی مل جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں